فلم فارمنگ
جاپان کی مشہور مصنوعات اور تخلیقات کے وجود میں آنے کے پس پردہ عوامل اور انکشافات۔ اس بار فلم فارمنگ کی تفصیل پیش کی جائے گی جس میں شفاف فلم پر کاشتکاری کی جاتی ہے۔ یہ فلم ہائیڈروجل نامی مرکب سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ نمی جذب کرنے والا مواد ہے جو ڈسپوزیبل ڈائپرز میں استعمال ہوتا ہے۔ جب اس فلم پر بیج ڈالے جاتے ہیں تو وہ اُگ آتے ہیں اور یوں پنیری تیار ہو جاتی ہے۔ اس طرح بغیر مٹی کے سبزیاں وغیرہ اگا لی جاتی ہیں۔ ہم کاشتکاری کے اس جاپانی طریقے کی تفصیل جانیں گے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 30 جون، 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
فلم فارمنگ کے ذریعے اگائی گئی سبزی
فلم فارمنگ کے موجد، موری یوایچی
ہائیڈروجل سے تیار کردہ فارمنگ فلم
پودے کی جڑیں فلم کے اندر تقویت پاتی ہیں اس لیے پودہ گرتا نہیں ہے۔