اندھیرے میں چمکنے والے رنگ
پروگرام ’معروف جاپانی ایجادات‘ میں ہم جاپان میں تیار کردہ عالمی شہرت یافتہ مصنوعات کے پس پردہ حقائق کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ اس بار پیش ہے تاریکی میں چمکنے والے رنگ و روغن جو تاریکی میں چمکنے کے لیے روشنی جذب کرتے ہیں۔ انکی تابکار مواد سے پاک ایک قسم 1993 میں جاپان میں ایجاد ہوئی۔ آج انہیں دنیا بھر میں گھڑیوں کی سامنے کی سطح اور ہنگامی سائنز جیسی مصنوعات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم انکی تخلیق کے پیچھے چھپے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ دیوالیہ ہوتی ایک کمپنی سے انہوں نے کیسے جنم لیا۔
روشنی جذب کر کے یہ رنگ چمکنے لگے۔
ان رنگوں سے پینٹ کردہ ہنگامی سائن۔
ان رنگوں کی موجد کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او، نیموتو ایکُویوشی۔
آؤکی یاسُومیتسُو، جو ان رنگوں کی تیاری کے انچارج تھے۔