خود کار تھریڈ ٹرمر سلائی مشین
پروگرام ’معروف جاپانی ایجادات‘ میں ہم جاپان میں تیار کردہ عالمی شہرت یافتہ مصنوعات کے پس پردہ حقائق کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ اس بار پوری دنیا کے گارمنٹس فیکٹریوں میں استعمال ہونے والی اور پسند کی جانے والی پراڈکٹ: خود کار طریقے سے دھاگہ کاٹنے والی سلائی مشینوں کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ صرف ایک پیڈل کو دباتے ہی کپڑے سے جڑے دھاگے خود بخود کٹ جاتے ہیں۔ بہترین برانڈز سے لے کر فاسٹ فیشن تک، یہ مشینیں دنیا بھر کی گارمنٹس کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔ ہم اُن کی تخلیق کی کہانی پر نظر ڈال رہے ہیں جو کم لوگوں کو معلوم ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 6 جنوری سنہ 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
پہلی خودکار تھریڈ ٹرمر سلائی مشین، جو 1969 میں بنائی گئی۔
اس مشین کو تخلیق کرنے والی ٹیم کے ممبر: شینومیا ہیروکی
اس مشین کا موجودہ ماڈل