چھوٹے ویڈیو کیمرے
پروگرام ’معروف جاپانی ایجادات‘ میں ہم جاپان میں تیار کردہ عالمی شہرت یافتہ مصنوعات کے پس پردہ حقائق کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔ اس بار ہم دنیا بھر میں معروف چھوٹے ویڈیو کیمرے متعارف کروا رہے ہیں۔ سنہ 1989 میں ایک جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا ویڈیو کیمرہ تیار کیا جو اُس وقت کے جاپانی پاسپورٹ جتنا تھا۔ اس کیمرے نے عام لوگوں کے لئے سیاحتی دوروں یا بچوں کی سرگرمیوں جیسی قیمتی لمحوں کی عکسبندی کو آسان بنا دیا۔ ہم اس ویڈیو کیمرے کی تخلیق کی کہانی پر نظر ڈال رہے ہیں جو کم لوگوں کو معلوم ہے۔ (یہ پروگرام چار نومبر، 2020 کو نشر کیا جا چکا ہے)
سنہ 1989 میں ریلیز ہونیوالا اُس وقت کا سب سے چھوٹا اور ہلکا ویڈیو کیمرا۔
یہ کیمرا اُس وقت کے جاپانی پاسپورٹ کے سائز کا تھا۔
موجد ٹیم کے رکن، ناکاگاوا کاتسویا
یہ کیمرے وقت کے ساتھ مزید چھوٹے ہوتے گئے۔