ہوم بریڈ میکر
جاپانی مصنوعات اور معروف ایجادات کی پس پردہ کہانیاں، یہ ہے پروگرام ’معروف جاپانی ایجادات‘۔ اس بار موضوع ہے ’ہوم بریڈ میکر‘۔ 1987 میں جاپان میں تخلیق پانے والی اس مشین میں اجزا ڈالیں اور محض ایک بٹن دبانے سے تازہ ڈبل روٹی تیار کریں۔ 26 ممالک اور خطوں میں ایک کروڑ سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ یہ دنیا بھر میں معروف ہے۔ اس مشین کی ایجاد کے پیچھے تین سال کی انتھک محنت کار فرما ہے جس کی کہانی کم لوگوں کو معلوم ہے۔
(یہ پروگرام اس سال ستمبر کی 2 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا)۔
ہوم بریڈ میکر کے نئے ماڈل
ہوم بریڈ میکر کا پہلا ماڈل
ہوم بریڈ میکر کے پہلے ماڈل میں تیار کردہ تازہ ڈبل روٹی
ہوم بریڈ میکر ایجاد کرنے والی کمپنی کی عہدیدار، واتنابے کویومی