جاپانی مصنوعات اور معروف ایجادات کی پس پردہ کہانیاں، یہ ہے ہمارا نیا پروگرام ’معروف جاپانی ایجادات‘۔ اس بار موضوع ہے کولنگ جیل شیٹس جنہیں آپ بخار کی صورت میں ٹھنڈک کے احساس کے لئے پیشانی پر لگا سکتے ہیں۔ یہ شیٹس ایک خاص پکوان سے متاثر ہو کر 1994 میں جاپان میں تیار کی گئیں جو اب تقریبا 20 ممالک اور خطوں میں فروخت کی جاتی ہیں اور ہر سال تقریبا 40 کروڑ شیٹس استعمال ہوتی ہیں۔ جاپان کی کولنگ جیل شیٹس کے پیچھے چھپے راز معلوم کرنے کے لئے پروگرام سننا نہ بھولیے گا۔