جنوبی سوڈان کا میزبان: مائے باشی شہر
جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے ٹریک ایتھلیٹ نومبر 2019 سے گنما پریفیکچر کے شہر مائے باشی میں اولمپکس اور پیرالمپکس کی تیاری کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں طویل خانہ جنگی کی وجہ سے تربیت کی مناسب سہولیات کا فقدان ہے۔ مائے باشی شہر نے ان کھلاڑیوں کی میزبانی کا فیصلہ کیا۔ اس شہر نے طویل تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی مدد کے لئے ایک فنڈ قائم کیا اور جاپان بھر سے چندہ جمع کرنے آن لائن مہم چلائی۔
اولمپکس ملتوی ہونے پر جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی پانچ رکنی ٹیم یہاں رک گئی اور ان کا غیر معمولی تربیتی کیمپ اب ایک سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا۔
اس ٹیم کی قیادت گویم ابراہم مجوک ماتیت کر رہے ہیں جو مردوں کے پندرہ سو میٹر دوڑ کے کھلاڑی ہیں۔ اولمپک کھیلوں سے امن کے تہوار کی امیدیں وابستہ کیے، ابراہم جاپان آئے ہیں۔
کھلاڑیوں کو مقامی شہریوں سے میل جول کے کئی مواقع ملتے ہیں۔ یہ محفلیں، مائے باشی کے لوگوں کو امن کے بارے میں سوچنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
جنوبی سوڈان کے ان کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں توسیع کے لئے پورے جاپان سے بیس ملین ین کے عطیات جمع ہوئے اور بڑے سپانسرز نے بھی اس میں حصہ لیا۔