والد سے قیام امن
اس بار ہم کوروئی آکیو سے مل رہے ہیں، جو کہتے ہیں کہ ہمیشہ اپنے والد سے نفرت کرتے رہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد واپس لوٹنے والے انکے والد خول بند انسان تھے۔ میدان جنگ میں ان پر کیا بیتی؟ کوروئی کے والد کے انتقال کو اکتیس سال بیت جانے کے بعد ہم ایک موسم سرما انکے ساتھ گزارتے ہیں جب وہ جنگ کے چھوڑے جذباتی گھاؤ پر روشنی ڈالنے کی تلاش میں ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 1 مارچ 2022 کو نشر کیا گیا تھا۔)
72 سالہ کوروئی آکیو اپنے والد کی قبر پر جاتے ہیں۔ انکے اپنے سابق فوجی والد سے تعلقات، انہیں پریشان کرتے رہے۔
کوروئی نے سابق فوجیوں کے اہل خانے کے لیے ایسی جگہ بنائی جہاں وہ آپس میں میل ملاپ کر سکیں۔ یہاں جنگ کے جذباتی زخموں سے گھائل سابق فوجیوں کی بہت سی دستاویزات زیر نمائش ہیں۔
کوروئی کے آنجہانی والد کی ویڈیو۔ وہ اپنی اولاد کے بچوں سے بات چیت نہ کر سکے اور خاندانی ارکان کی ہنسی خوشی میں لب کشائی تک نہ کر سکے۔
کوروئی کے والد کے فوجی دنوں کی البم جو انکے گھر سے برآمد ہوئی۔ اس میں ایسی تصاویر ہیں جو کوروئی نے پہلے کبھی نہ دیکھی تھیں۔