سانحات کے ساتھ گزر بسر
جاپان کے مغربی خطے میں واقع کُماموتو پریفیکچر میں جولائی 2020 میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ پہاڑی علاقوں سے گزرنے والے کُما دریا میں آنے والے سیلاب نے چار ہزار چھ سو مکانات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر ڈالا اور 65 افراد کی جانیں گئیں۔ بحالی کی سست رفتار، وہاں کے رہائشیوں میں انکے مستقبل سے متعلق غیر یقینی میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس پروگرام میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی زندگی پر نگاہ ڈالی گئی ہے۔
کُما گاؤں کا کونوسے علاقہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ تین سو سے زائد افراد، آج بھی اپنے گھروں سے بیسوں کلومیٹر دور عارضی رہائشگاہوں میں مقیم ہیں۔
کُما دریا کی لمبائی ایک سو پندرہ کلو میٹر ہے۔ اسکے طاس کا بڑا حصہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا۔
کونوسے کے اسی فیصد رہائشی اپنے گھروں کی تعمیر نو کی امید رکھتے ہیں تاہم مقامی حکومت کی تیار کردہ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی روکتھام کے اقدامات لاگو کرنے میں اندازہً پانچ سے دس سال درکار ہیں۔