چھوٹے قصبے میں +LGBT ہونا
فوجیا آمی اپنی شناخت بطور +LGBT کراتے ہوئے خود کو مرد یا زن کی صنف میں شامل نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کے لیے رومانوی جذبات رکھتے ہیں۔ ٹوکیو میں بطور عورت کام کرنے کے بعد وہ اپنی ذات سے یہ ناانصافی مزید برداشت نہ کر سکے اور ٹوکیو سے مغربی جاپان کی ایک مختصر کمیونٹی میں منتقل ہو گئے۔ دوسروں کے ساتھ صنف کی بجائے شخصیتی بنیادوں پر کردار نبھاتے ہوئے فوجیا ایسے مقامی دیہی علاقے میں زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ڈھونڈ نکال رہے ہیں جہاں روایتی صنفی تشخص آج بھی قوی ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 4 جنوری 2022 کو نشر کیا گیا تھا۔)
فوجیا آمی نے انٹرنیٹ پر مدد درکار ہے کا اشتہار دیکھا اور شیمانے پریفیکچر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
فوجیا نے ٹاؤن آفس میں بطور کلرک کام کرتے ہوئے، ساتھیوں اور مینیجروں کو اپنی صنفی اصلیت سے بتدریج آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے
کمیونٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے کوشاں فوجیا، اب مقامی افراد میں قبولیت پانے لگے ہیں، لیکن بعض اوقات بطور صنفی اقلیت، فوجیا کے نقطہ نظر پر افہام و تفہیم مشکل ہو جاتی ہے۔