مشترکہ رہائش گاہ، مشترکہ زندگی
اس بار جاپان کے مغربی خطے کیوشو میں واقع فوکواوکا پریفیکچر سے ایک داستان پیش ہے۔ ہاتاکے نو ایے یعنی کھیتوں کا گھر، معذور افراد کے لیے مشترکہ رہائش گاہ ہے جو جاپان میں غیر معمولی چیز ہے۔ یہاں کے چاروں رہائشی اسقدر معذور نوجوان افراد ہیں کہ انہیں بات چیت میں بھی مشکل پیش آتی ہے اور وہ مستقل دیکھ بھال کے محتاج ہیں۔ پروگرام میں ان چار رہائشیوں اور انکے مددگاروں کی روز مرہ زندگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
میزونو ہیکاری اس رہائش گاہ میں دو سال سے مقیم ہیں۔ انہیں اعصابی فالج ہے اور وہ زندگی کا بیشتر عرصہ گھر یا ہسپتال میں لوگوں سے بغیر کوئی خاص میل جول کے گزار چکی ہیں
ہیکاری کے والد نے اس رہائش گاہ کے قیام میں کوششوں کی قیادت کی۔ انکا مقصد ایسی جگہ کا قیام تھا جہاں لوگوں میں میل جول ہو اور وہ بامقصد زندگی بسر کر سکیں۔
پڑوسی خواتین دوپہر کے کھانے سے قبل آتی ہیں۔ تنخواہ دار رضاکار جو دیکھ بھال کرنے والے کہلاتے ہیں، باری آنے پر، کھانا پکانا اور کپڑے دھونا جیسے روز مرہ امور زندگی انجام دیتے ہیں۔
فوکاگاوا یوسئے حال ہی میں یہاں منتقل ہوئے ہیں۔ مختلف لوگوں سے میل جول، ان چاروں رہائشیوں کی انفرادی نشو و نما کو فروغ دے رہا ہے۔