رُولُوڈیزی: ڈریگ کوئین فارمر
یہ کہانی مغربی جاپان کے واکایاما پریفیکچر سے تعلق رکھتی ہے۔ حشرات کش مواد کے بغیر کاشتکاری کرنے والے 43 سالہ ایشیگواوکا دائیسُوکے، رات کو بھیس بدل کر کچھ اور بن جاتے ہیں۔ وہ مصنوعی پلکیں اور سرخی پاؤڈر لگاتے ہیں، بھڑکیلا لباس پہنتے ہیں اور مشہور ڈریگ کوئین رُولُوڈیزی بن کر اسٹیج پر آتے ہیں۔ چاہے کھیت ہوں چاہے اسٹیج، ایشیگواوکا پورا پورا انصاف کرتے ہیں۔ آئیے تفصیل جانیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 2 نومبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
ایشیگواوکا دائیسُوکے کاشتکار اور ڈریگ کوئین ہیں۔ اقلیتی صنف کی ثقافت سے گہرا تعلق رکھنے والی ڈریگ کوئینز، اپنی شناخت کے واضح اظہار کے لیے نسوانیت پر حد سے زیادہ زور دیتی ہیں۔
ایشیگواوکا چند سال قبل، چالیس سال کی عمر میں کاشتکاری شروع کرنے کے لیے شہری علاقے سے دیہی علاقے میں منتقل ہوئے۔ وہ مصنوعی کھاد یا حشرات کش استعمال نہیں کرتے۔ اپنی صحت کے لیے وہ خود بھی اپنی ہی سبزیوں سے کھانا بناتے ہیں۔
ایشیگواوکا بطور ڈریگ کوئین اسٹیج پر۔ وہ اسٹیج کا لباس بھی خود ہی بناتے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں وہ اپنے مداحوں کے لیے آن لائن بھی پرفارم کرتے ہیں۔