دل و جان سے تیار کردہ سُوشی
وسطی جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر کے کانازاوا شہر میں تاریخی حیثیت کے حامل سُوشی شیف کا تعارف۔ 89 سالہ موریتا کازُواو، آج بھی گاہکوں کے سامنے انکے لیے سُوشی تیار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے چاقو کی مہارت اور سُوشی کو ماہرانہ شکل دینے سے گاہکوں کو سحرزدہ کر دیتے ہیں۔ اسکے پیچھے انکا ستر سالہ مستند تجربہ کارفرما ہے۔ انکے لیے مہمان نوازی ہی اولین ترجیح ہے۔ تو آئیے اس کامل سُوشی ماہر کے رموز و اسرار اور فلسفے پر نگاہ ڈالتے ہیں۔
ملک بھر سے منتخب کردہ اجزاء سے تیار کردہ سُوشی
سُوشی شیف موریتا کازُواو، اجزاء کا معیار، ان میں چھری داخل کرتے ہوئے پیدا ہونے والے حساس محسوسات سے ہی جان لیتے ہیں
ایل شکل کا کچن کاؤنٹر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ موریتا، گاہکوں کی طرف پیٹھ کیے بغیر، سُوشی تیار کر کے انہیں پیش کر سکیں
موریتا امید رکھتے ہیں کہ انکے زیر تربیت نوجوان، دل و جان سے سُوشی بنانے کے معنی سمجھ سکیں گے