ایک روایتی شیف کے اختتامی درس
اس بار ہم مغربی جاپان کے میئے پریفیکچر میں ایک سرکاری ہائی اسکول کی سیر کر رہے ہیں۔ اس اسکول کا نیم پیشہ ور کُوکنگ کلب بہت مشہور ہے۔ یہ کلب مُورابایاشی شِنگو کی زیر تربیت چل رہا ہے۔ وہ مطبخی دنیا میں بااصول اور بالکل درست تدریسی انداز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ پچیس سال اس کلب کے نگران رہنے کے بعد وہ ریٹائر ہونے والے ہیں۔ وہ اور انکے شاگرد ملکر، آخری بار اوسیچی تیار کریں گے۔ یہ سالِ نو پر کھایا جانے والا روایتی جاپانی کھانا ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 3 اگست، 2021 کو نشر ہوا تھا)۔
پکوان کورس کے حامل میئے پریفیکچرل ہائی اسکول کے کُوکنگ کلب کے طلبا کا تیار کردہ اوسیچی باکس۔
مُورابایاشی، سخت گیر استاد، جو جاپان بھر کے مشہور ہوٹلوں اور ریستورانوں کے لیے عالمی سطح کے شیف پیدا کرتے آئے ہیں۔
اسکول کے کُوکنگ کلب کی بنیاد، مُورابایاشی نے اُن طلبا کے لیے رکھی تھی جو اس شعبے میں مزید مہارت حاصل کرنا چاہتے ہوں۔