اُس نے بِکنی میں تصاویر کیوں اتروائیں؟ ’’Ostomate‘‘ ڈاکٹر کے چیلنجز
بیالیس سالہ معالج ایما اوتسجی پیکلز کی داستان۔ تقریباً ناقابل علاج بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے اپنے پیٹ کی دیوار میں ایک سوراخ نکلوایا اور اس پر بیگ لگوایا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک فوٹوشُوٹ کے لیے بِکنی میں تصاویر اتروائیں، جن میں وہ بیگ والا سوراخ بھی دکھا دیا۔ اس اقدام سے اُن افراد کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جنکو اسی طرح کے مسائل ہیں۔ جانیں گے کہ کیمرے کے سامنے اس طرح پیش ہونے کے پیچھے کیا داستان ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 29 جون، 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
کم عمری ہی سے ایما بیس سے زائد بار ہسپتال میں داخل ہوتی رہی ہیں کیونکہ انکا ہاضمہ کام نہیں کرتا تھا اور رفع حاجت بھی نہیں ہو پاتی تھی۔ 38 سال کی عمر میں انہیں پتا چلا کہ انکی بیماری کا ٹھیک ہونا بہت مشکل ہے اور انکا نظام ہاضمہ تقریباً بیکار ہے۔
ایما جاپان میں موجود اُس واحد کمپنی کے پاس جاتی ہیں جو اس مقصد کا بیگ تیار کرتی ہے۔ اپنے جیسے مریضوں کے مسائل سے آگاہی بڑھانے کی امید پر انہوں نے جیکٹ اتار کر اپنا بیگ دکھانے کا فیصلہ کیا۔
ایما کے فوٹو شُوٹ ایک ٹی وی شو میں دکھائے گئے اور ان پر بھرپور ردعمل دیکھا گیا۔ اس بیماری میں مبتلا کئی افراد اور انکے خاندانوں نے تاثرات بھیجے۔