دل کی سنو، ’سبز بالوں والی باغبان‘
آؤکی ماریکو شمال مشرقی جاپان کے یاماگاتا پریفیکچر کے ناگائی شہر میں ایک نوجوان باغبان ہیں۔ انکے گارڈن، موسمی پھولوں کی صف بندی کے ساتھ منفرد خصوصیات کے حامل اور پرسکون مقام ہیں۔ وہ اس طرح کے گارڈن کیسے بنا پاتی ہیں۔ لوگوں کے لیے قابلِ قیام اور قابلِ لطف گارڈن کی تخلیق سے متعلق انکی روزمرہ زندگی کا جائزہ لے کر ہم ان سوالات کا جواب تلاش کریں گے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 4 مئی 2021 کو نشر کیا گیا تھا)۔
جاپان میں 2018 میں گارڈنز کے ایک عظیم ترین مقابلے میں گرینڈ انعام پا کر آؤکی ماریکو شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ انہیں سالانہ گارڈن تیار کرنے کی تقریباً دس درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔
فارغ وقت میں وہ اپنے گارڈن میں انتھک محنت سے تجربات کرتی رہتی ہیں۔ وہ جائزہ لیتی ہیں کہ مثلاً پودوں کی جڑیں کیسے پھیلتی ہیں یا یہ کہ وہ انکی اندرونی قوت کو کیسے اجاگر کر سکتی ہیں۔ یہاں وہ ایک ہزار سے زائد ننھے پودے لگا چکی ہیں۔
انکے گارڈنز کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں کم ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ بغیر کسی انسانی کانٹ چھانٹ کے ہر سال دوبارہ ہرے بھرے ہو جاتے ہیں۔