ایک خواب جو پھر سے زندہ ہوا
لوگوں کی کہانیاں، زندگی کی کہانیاں۔ پروگرام ’آبائی شہر کی کہانیاں‘ میں جاپان بھر سے لوگوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔ اوما ماگورو نامی عمدہ ٹونا مچھلی کے لئے معروف شمالی جاپان کے اوما شہر میں ماہر ماہی گیر بیش قیمت بلو فن ٹونا مچھلی کو پکڑنے کے لئے مسابقت کرتے ہیں۔ چار سال قبل 57 سالہ ایک نوآموز ماہی گیر مغربی جاپان سے یہاں منتقل ہوا۔ اپنی بیٹیوں کی پرورش سے سبکدوش ہونے کے بعد، اُس نے ٹونا ماہی گیر بننے کے اپنے خواب کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ماہی گیری کہاں اور کس طرح کی جائے، اپنی اس پسند کا انتخاب کرنے کے بعد اب اس کا مقصد 100 کلوگرام سے زیادہ وزنی بلو فن کو پکڑنا ہے۔ ہم شمالی جاپان کے سمندر میں طوفان خیز پانیوں سے لڑنے والے اس ماہی گیر کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔
(یہ پروگرام پہلی بار 4 اگست سنہ 2020 کو نشر کیا گیا تھا)
57 سالہ ماہی گیر ساکا موتو ماسا اوکی
اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے پرعزم، 57 سالہ ساکاموتو ماسا اوکی، بلو فن سیزن کے دوران اوما شہر میں رہائش اختیار کرتے ہیں اور سمندر میں اس بیش قیمت مچھلی کو کھوجتے ہیں جس سے ایک لمحے میں اُن کی قسمت بدل سکتی ہے۔
آوموری پریفیکچر کے اوما شہر میں پکڑی جانے والی بلوفن ٹونا اعلیٰ درجے کی مچھلی باور کی جاتی ہے جس کی قیمت 50 لاکھ ین یعنی لگ بھگ 45 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے۔