نارا کی ایک گئیکو کی کہانی
لوگوں کی کہانیاں، زندگی کی کہانیاں۔ پروگرام ’آبائی شہر کی کہانیاں‘ میں جاپان بھر سے ایسے لوگوں کا تفصیلی خاکہ جانیئے جو اپنی متنوع زندگی کے ذریعے دوسروں کی زندگی خوشگوار بنا رہے ہیں۔ اس بار مغربی جاپان میں واقع قدیم جاپانی دارالحکومت نارا کی ایک گئیکو فنکارہ کی کہانی پیش کی جا رہی ہے۔ گئیکو، جنہیں نارا سمیت کنسائی خطے میں گئیشا کہا جاتا ہے، وہ خواتین ہیں جو روایتی گیتوں، رقص اور تین تاروں والے آلہ موسیقی، شامِسین کے ساتھ مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں۔ ہم نارا کی ایک گئیکو کیکونا کی زندگی کا احوال بتا رہے ہیں جو اس روایت کو آنے والی نسلوں تک زندہ رکھنا چاہتی ہیں۔
(یہ پروگرام 7 جولائی 2020 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
کیکونا نارا میں گئیکو کے طور پر کام کرتی ہیں۔
کیکونا (بائیں) ایک نو عمر شاگرد کو اپنا وہ فن سکھا رہی ہیں جو انہوں نے اپنے اساتذہ سے سیکھا۔
کیکونا (درمیان میں) اپنی شاگردوں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔