غیر ملکیوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولت
چیبا پریفیکچر کے ناریتا شہر میں ایک ایسا اسپتال ہے جہاں بہت سارے غیر ملکی مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔ 2019 میں یہاں 50 سے زائد ممالک اور خطوں کے مجموعی طور پر ساڑھے 4 ہزار افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔ جاپان میں بہت سے مریضوں کو غیر قانونی قیام اور ہسپتال کے اخراجات برداشت کرنے سے معذوری جیسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم ڈاکٹر آساکا تومومی، ایسے مریضوں کی مدد کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ وہ اس بات کی پوری کوشش کرتی ہیں کہ مسائل کے باوجود ضرورت مند افراد کا علاج کرایا جاسکے۔
ڈاکٹر آساکا دیار غیر میں پریشانیوں کا شکار غیر ملکی مریضوں کا علاج معالجہ اس جذبے کے ساتھ کرتی ہیں کہ "اگر ہم ان کی دیکھ بھال نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟"
ڈاکٹر آساکا ہسپتال میں غیرملکی مریضوں کے لئے مرکزی رابطے کا کردار نبھاتی ہیں۔
ڈاکٹر آساکا اپنے مریضوں کی پوری مدد کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن اس کے لئے صرف اُن کا ارادہ کافی نہیں ہے۔ اُنہیں حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔