کٹھن حالات کا مقابلہ
ہم ایک نجی بس کمپنی کا احوال پیش کر رہے ہیں جسے نئے کورونا وائرس کی وبا نے سخت متاثر کیا۔ کمپنی کو بڑی تعداد میں ملازمین برخاست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے پڑے۔ باقی ملازمین کو تنخواہوں میں بڑی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے چھ مہینے تک اس بس کمپنی کی بحالی کے لئے جدوجہد کا مشاہدہ کیا۔
فوکواوکا پریفیکچر میں قائم نجی بس کمپنی۔ چین سے آنے والے تمام ٹور گروپس نے اپنے سیاحتی دورے منسوخ کیے جو اس کمپنی کی آمدنی کا 40 فیصد حصہ تھے۔
سی ای او کائیدہ تسوکاسا، فنڈز کے حصول کے لئے دن رات بینکوں کو فون کرتے رہے ہیں۔ کمپنی میں بحال رہنے والے ملازمین اپنے کنبے کی کفالت کے لئے جز وقتی ملازمت کرتے رہتے ہیں۔
سیر و سیاحت کے دوروں میں کمی کے بعد ڈرائیور ناکاگاوا کاوری کمپنی کے لئے دیگر ممکنہ خدمات کا جائزہ لے رہی ہیں۔