جاپان میں مقیم برازیلی برادری کا سہارا
مینوفیکچرنگ کی صنعت کے توسیعی منصوبوں کی وجہ سے ایزومو شہر، شیمانے پریفیکچر میں غیر ملکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ تاہم امریکا اور چین کے مابین حالیہ تجارتی تنازعہ کاروبار پر اثر انداز ہوا اور کارکنوں کی آمدنی میں کمی آئی۔ لیکن ایک شخصیت ایسی ہے جن پر ان حالات میں انحصار کیا جا سکتا ہے اور جنہیں پائیزاؤ یعنی "بڑے دادا" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ تقریبا 30 سال سے جاپان میں مقیم ایک برازیلی نژاد جاپانی ہیں۔ ہم برازیل اور جاپان کے مابین پائیدار مراسم استوار کرنے کے لئے ایک شخص کی انتھک کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (یہ پروگرام تین نومبر، 2020 کو نشر کیا جا چکا ہے)
تاکینامی سرجیو، پائیزاؤ یعنی "بڑے دادا" (دائیں)
ایک برازیلی ریستوران اور غیر منافع جاتی ادارہ چلانے کے علاوہ، پائیزاؤ اپنے برازیلی دوستوں کی مدد کرنے اور ان کے اور مقامی جاپانیوں کے مابین باہمی تفہیم کو تقویت دینے کے لئے خود کو وقف کر رہے ہیں۔
ینڈو فیبیو کا کنبہ جو فیکٹری میں اپنی ملازمت کھو بیٹھے ہیں اور ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ وہ چار سال قبل یہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کی امید میں ایزومو شہر آئے تھے۔
6 ماہ ملازمت کی تلاش میں ناکامی کے بعد، ینڈو فیبیو نے جاپان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پائیزاؤ اب تک ایسے 10 سے زائد خاندانوں کو یہاں سے جاتے دیکھ چکے ہیں۔