ایک جوڑا، ان کا قصبہ اور اخبار
یاواتاہاما سٹی، اے ہیمے پریفیکچر، ایک ساحلی شہر ہے جس کی مجموعی آبادی 35 ہزار ہے۔ اس شہر کا اپنا روزنامہ یاواتاہاما شمبون پہلی بار 1926 میں شائع ہوا تھا اور اب تک اس کی اشاعت لگ بھگ ایک صدی سے جاری ہے۔ آج کل اس کی اشاعت ایک میاں بیوی، 59 سالہ متسوئی کازوہیرو اور 60 سالہ جونکو کر رہے ہیں۔ قصبے کے رہائشی اخبار کے مضامین کو پسند کرتے ہیں لیکن اس جوڑے نے اس اخبار کی طویل تاریخ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں اس چھوٹی اخباری کمپنی کے آخری دن تک ایک مہینے کے سفر کا احوال بتایا جا رہا ہے۔
(یہ پروگرام اکتوبر کی 6 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا)۔
94 سالوں سے یاواتاہاما شہر میں چھپنے والے یاواتاہاما شمبون کا آخری شمارہ
اخبار چھاپنے والے متسوئی کازوہیرو اور جونکو
تمام مضامین لکھنے والے کازوہیرو نے اخبار میں مقامی احیاء پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔