سترہ صوتی حروف دنیا کو متحد کرتے ہیں: عالمی وبا میں ہائیکو
سترہ صوتی حروف پر مشتمل مختصر نظم ہائیکو کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ سنہ 2021 میں کوشش کی گئی کہ ہائیکو کے ذریعے کئی زبانوں میں خیالات کو شیئر کیا جائے اور اسکے لیے موضوع، زندگی رکھا گیا۔ تنازعات، سانحات اور کووڈ 19 وبا کے دور میں لوگ کس طرح کے خیالات پیش کرتے ہیں؟ کئی ممالک سے ہائیکو پیش ہیں اور منتظم ہیں شاعر مایوزومی مادوکا۔
ہائیکو شاعر مایوزومی مادوکا نے دنیا بھر سے ہائیکو کے شیدائیوں کو اپنی نظمیں جمع کرانے کی درخواست کی۔ 36 ممالک سے ایک ہزار سے زائد ہائیکو جمع کرائی گئیں۔
ورلڈ آن لائن کوکائی (ہائیکو سیشن)، دسمبر 2021 میں منعقد ہوا۔
مختلف ممالک میں لوگوں نے اپنی زبانوں میں ہائیکو لکھیں. NHK ورلڈ جاپان نے مایوزومی سے تعاون کرتے ہوئے ریڈیو سامعین کو اپنی ہائیکو جمع کرانے کی درخواست کی۔