افغان باشندہ جاپان میں رہتے ہوئے وطن کی خدمت میں مصروف
اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار پر واپسی کے بعد سے وہاں شدید انسانی بحران ہے۔ افغانستان کی پیدائش رکھنے والے بابری اشرف اپنے وطن میں لوگوں کی اعانت کے لیے وہاں کی سوغات، خشک میوہ جاپان میں فروخت کرتے ہیں۔ نقل و حمل کی سنگین صورت حال میں امداد کی ترسیل جاری رکھنے میں اشرف کی جد و جہد کا جائزہ۔
بابری اشرف چیبا پریفیکچر کی ایک دکان میں افغانستان کا خشک میوہ فروخت کرتے ہیں
خشک میوہ: جراثیم کش ادویات سے پاک خوبانی، انجیر، کشمش اور دھوپ میں چالیس دن تک سکھائے گئے دیگر پھل
کاشت کردہ انگور: اشرف چونتیس کاشتکاروں کے ساتھ معاہدے کے تحت منصفانہ تجارت کر رہے ہیں
پاک افغان سرحد جو برآمدات کا صدر دروازہ ہے، بند کر دیے جانے سے دونوں اطراف سامان سے لدے بڑے ٹرک پھنس کر رہ گئے ہیں