خوابوں کی تعبیر کے لیے جاپان زبان سیکھنا
جاپان میں تقریباً پچاس ہزار غیر ملکی طلبا کی جاپانی زبان کی اہلیت محدود ہے اور وہ جاپانی اسکولوں کے باقاعدہ اسباق کو ٹھیک سے سمجھنے اور مطابقت پیدا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ٹوکیو کے مضافات میں ایک این جی او کا قائم کردہ نجی اسکول ایسے طلبا کی معاونت کرتا ہے جو ہائی اسکول میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ ان طلبا کی خواہش کی تکمیل کے لیے کیا معاونت درکار ہے؟ (پہلی بار یہ پروگرام، 8 ستمبر 2021 کو پیش کیا گیا تھا)۔
عمر غازی جنکا تعلق مصر سے ہے، ہائی اسکول میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جاپانی زبان سیکھنے سے انہیں تعلیم کا لطف آنے لگا ہے۔
وائی ایس سی گلوبل اسکول ٹوکیو کے فُوسّا شہر میں واقع ہے اور یہاں بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا پڑھتے ہیں۔
اس اسکول کے ڈائریکٹر تاناکا ایکی کہتے ہیں کہ بیرونی دنیا سے تعلق رکھنے والے طلبا جاپان میں توانائی کا اضافہ کریں گے۔
یہاں کے طلبا اپنے مستقبل سے متعلق متنوع خواب بنے ہوئے ہیں۔