مدد ضرورت مندوں کی
اس بار ہم تیس سال سے جاپان میں مقیم پاکستانی، ہارون قریشی کی سرگرمیوں میں جھلکنے والی جاپان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ ٹوکیو کی متعدد مساجد میں سے ایک کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے وہ، نسل و مذہب کی تفریق کیے بغیر، کووڈ 19 کے شدید متاثرین سمیت، بے گھر افراد اور غربا کی مدد کر رہے ہیں۔ انکے جذبے کی لگن نے نوجوان جاپانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انکی اس لگن اور ولولے کا ذریعہِ توانائی کیا ہے؟ (یہ پروگرام پہلی بار 7 جولائی 2021 کو نشر کیا گیا تھا)۔
پچپن سالہ ہارون قریشی نے کئی سالوں سے ضرورت مندوں کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔
ٹوکیو میں اوتسوکا مسجد، مسلمانوں کے لیے امدادِ باہمی کا مرکز ہے،
یونیورسٹی کے طلبا نے ہارون کے ساتھ شامل ہو کر خوراک کی مہم شروع کی۔
عطیہ کردہ خوراک