گیفُو کے رنگوں سے سحرزدہ
اس بار جرمنی سے تعلق رکھنے والے بُنائی کے کاریگر برنڈ کیسلر کا تعارف پیش ہے۔ جدت والے ڈیزائنوں اور منفرد رنگوں کی بدولت انکی تخلیقات کے مداحوں کا حلقہ کافی وسیع ہے۔ وہ اب تک نو کتابیں شائع کر چکے ہیں۔ تو آئیے انکے کام، وسطی جاپان میں واقع گیفو کے لیے انکی چاہت اور اس پریفیکچر میں رعنائیاں بھرنے کی انکی کاوشوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 8 مارچ 2022 کو نشر کیا گیا تھا۔)
برنڈ کیسلر کو اپنی بڑی بہن کے زیر اثر بنائی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور بارہ سال کی عمر میں انہوں نے اپنے طور پر یہ ہنر سیکھا۔
کیسلر کی ایک تخلیق۔ وہ بنائی کے روایتی تصور سے آگے بڑھ کر اظہار کے نئے طریقے پر گامزن ہیں۔
کیسلر موٹرسائیکل پر گیفو پریفیکچر کے مختلف مقامات گھوم پھر کر اپنی تخلیق کے بنیادی تصور کے لیے بھانے والا رنگ منتخب کرتے ہیں۔
انہوں نے رنگ سازی کے ایک اسٹوڈیو کے ساتھ مل کر بُنائی کی اصلی اون کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔