نیا ملک، نئی زندگی، نیا خواب
اس بار کے پروگرام میں کیوبا کے ماؤریسی تورالبا کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ جنوب مغربی جاپان میں میازاکی پریفیکچر کے میاکونوجو شہر میں ایک ہائی اسکول میں معاون PE ٹیچر ہیں۔ وہ کیوبا میں ہونہار والی بال کھلاڑی ہوا کرتے تھے لیکن ریڑھ کی ہڈی میں ہرنیا کے سبب کم عمر ہی میں اس مسابقتی کیریئر کو خیرباد کہنا پڑا۔ اسکے بعد ایک جاپانی خاتون سے انکی شادی ہو گئی۔ اب وہ اپنے وطن ثانی میں نئے خواب کے لیے کوشاں ہیں۔
195 سینٹی میٹر قد آور ماؤریسی سولہ سال کی عمر میں کیوبا کی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے۔ اس ٹیم نے متواتر تین سال نارتھ اور سنٹرل امریکن چیمپئن شپ جیتی۔
ماؤریسی نے خود کو کھیلوں کے لیے وقف کیا اور ٹریننگ کا اپنا فلسفہ بنایا: چاہے کچھ ہو جائے وہ اپنے طلبا پر غصہ نہیں ہوتے۔
انکی اہلیہ ناہوکو، داندان ساز ہیں اور سالسا بہت پسند کرتی ہیں۔ دونوں کی جان پہچان اُس وقت ہوئی جب ناہوکو صاحبہ کیوبا کا سفر کر رہی تھیں۔