قدرتی رنگوں سے ظروف سازی
ناگانو کے پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے نانیائی۔ یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے متاثر ہو کر، برطانوی ظروف ساز آدم اسمتھ، بیس سال سے بھی زائد عرصہ قبل یہاں منتقل ہوئے۔ آئیے آدم کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہیں جنہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ مل کر ایک نئی چیز کا بیڑا اٹھایا ہے۔
آدم اسمتھ کمہار ہیں۔ جاپان منتقل ہونے کے بعد وہ قدرتی درختوں، پودوں اور مٹی سے تیار کردہ روغن سے بہت متاثر ہوئے۔
آدم کے مٹی کے ظروف۔ وہ مقامی آبادی کے فراہم کردہ مختلف اقسام کے درختوں سے روغن تیار کرتے ہیں جو نانیائی کے قدرتی رنگوں کے عکاس ہیں۔
انگور کی کاشت کرنے والے ایک مقامی فارمر کی درخواست پر وہ انگور کی بیل سے حاصل کردہ روغن کا وائن کپ پر استعمال کر رہے ہیں۔
وائن کپ تیار ہو گئے ہیں۔ آدم پڑوسیوں کے ساتھ وائن کا ذائقہ چکھتے ہوئے، مٹی کے ظروف میں وائن کا ذائقہ دوبالا ہونے کا لطف لے رہے ہیں۔