بیروزگاروں کی اعانت
ویتنام کی پیدائش رکھنی والیں، یُن تئی تُوئی یُن، وسطی جاپان کے آئیچی پریفیکچر کے ناگویا شہر میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے اُن ہم وطنوں کی اعانت میں مصروف ہیں جو کووڈ 19 کی عالمی وبا کے سبب جاپان میں بیروزگار اور بے گھر ہوئے ہیں۔ یُن انہیں مفت کھانا اور رہنے کی جگہ فراہم کر کے انکی بحفاظت وطن واپسی کا انتظام کرتی ہیں۔ اس پروگرام میں ہم یُن کی جدوجہد کا جائزہ لے رہے ہیں جو وہ مصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کے لیے کر رہی ہیں۔
یُن تئی تُوئی یُن، روزگار اور گھر بار سے محروم ہو جانے والے ہم وطنوں کی اعانت کر رہی ہیں
یہ مندر ضرورت مند ویتنامیوں کو رہنے کے لیے چھت مہیا کر رہا ہے۔
ایک بھگشو ویتنام واپس جانے والوں کو رخصت کر رہا ہے۔ بدھ مت کے راہبوں نے یُن کے جذبہ ایثار سے متاثر ہو کر اس خدمت خلق میں شمولیت اختیار کی ہے۔