جنگلات اور پہاڑوں سے ہم آہنگ طرز زندگی
ناگانو پریفیکچر کے شمالی الپس کی وادی میں ماتسوموتو شہر واقع ہے۔ نیپال میں پیدا ہونے والے لاما گیالو، جنکا تعلق تبت کے شرپا پہاڑی قبیلے سے ہے، مقامی پہاڑوں کے قدرتی ماحول کے تحفظ کا کام کرتے ہیں۔ وہ ماضی میں اپنے ملک کے اندر پہاڑی گائیڈ کے طور پر حاصل کردہ تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے، درخت کاٹنے کا ایسا خصوصی طریقہ استعمال کرتے ہیں جو خود انکا تیار کردہ ہے۔ تو آئیے انکے ساتھ وقت گزار کر مشاہدہ کرتے ہیں کہ وہ کس طرح سے اپنا روزمرہ کام انجام دیتے ہیں۔ (یہ پروگرام پہلی بار 10 اگست، 2021 کو پیش کیا گیا تھا۔)
نیپال کی پیدائش رکھنے والے لاما، تجربہ کار کوہ پیما گائیڈ ہیں اور، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کی چار مہمات کی رہنمائی کر چکے ہیں۔
ناگانو جاپان کا ایسا علاقہ ہے جہاں پائن ووڈ طفیلی کیڑا جنگلات کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس کیڑے کو دیگر درختوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے لاما، مرجھا جانے والے پائن درخت کاٹ ڈالتے ہیں۔
لاما پہلے پھیلی ہوئی شاخیں کاٹتے ہیں اور آخر میں تنے کو یکلخت کی بجائے حصوں میں کاٹتے ہیں تاکہ آس پاس کے درخت کم سے کم متاثر ہوں۔
لاما اپنی بیوی ماریکو اور دو بیٹوں کے ہمراہ رہتے ہیں۔