کرس کی چھوٹی سی نائجیرین دکان
ٹوکیو کے شمال میں، سائتاما پریفیکچر کا کوشیگایا شہر واقع ہے۔ اس میں نائجیریا کے پانچ سو سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے ایک، کرس اینڈریو، وہاں اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں۔ اس پروگرام میں ہم جانیں گے کہ وہ، اپنے کاروبار کو قائم رکھنے کے لیے کس طرح کی جد و جہد کر رہے ہیں۔ (یہ پروگرام 12 جنوری 2021 کو پیش کیا گیا تھا۔)
کرس اینڈریو سنہ 1969 میں نائجیریا میں پیدا ہوئے۔ ستائیس سال کی عمر میں وہ جاپان چلے آئے۔
عمارت کی دوسری منزل پر ایک گرجا گھر ہے، جہاں نائجیرین افراد کا ایک گروپ اتوار کی عبادت منعقد کر رہا ہے۔ یہاں کے کئی نائجیرین افراد، سائتاما پریفیکچر کے اندر ہی کارخانوں اور تعمیراتی مقامات پر کام کرتے ہیں۔
کرس کو نائجیریا چھوڑے ہوئے پچیس سال ہو چکے ہیں۔ جاپانی دوست انکی خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں۔ مشکل حالات میں انکا جاپان سے پیار بڑھتا جا رہا ہے۔