مشکل کی گھڑی میں سہارا
ہم سیندائی ویتنام ایسوسی ایشن کے چیئرمین، ویتنامی نژاد جناب دو وان توان کا تعارف پیش کررہے ہیں جو ضرورت مند ویتنامیوں کو مشکل کی گھڑی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جاپان میں رہنے والے بہت سے غیر ملکیوں کو ملازمتوں اور رہائش گاہوں سے محروم کردیا ہے۔ جاپان میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد جناب توان سے معاونت کے لئے رابطہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ (یہ پروگرام پہلی بار 10 نومبر 2020 کو نشر کیا گیا تھا۔)
دو وان توان، اپنے ضرورتمند ہم وطن ویتنامیوں کو کھانا اور دیگر سامان فراہم کرتے ہوئے۔
ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد، جناب توان نے بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان اپنی جیب سے خریدا جو کسی بھی وقت ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔
توان آٹھ سال قبل ویتنام سے جاپان آئے تھے۔ انہوں نے ترجمان، مترجم اور زبان کے استاد کی حیثیت سے اپنا کیریئر بنایا ہے۔
توان کی قائم کردہ کلاسز میں ویتنامی شہری رضاکار اساتذہ سے جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔ توان کے کام سے متاثر ہو کر جاپانی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے۔