پُرسکون گھر کا حصول سب کے لئے
ہم ٹوکیو کے علاقے شنجوکو کا احوال بتا رہے ہیں جہاں جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ چینی نژاد ڈونگ شیاؤ لیانگ جاپانی مکان مالکان اور غیر ملکی کرایہ داروں کے مابین ہم آہنگی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ غیر ملکیوں کو جاپان میں ایک محفوظ گھر کی فراہمی کے لئے ہم ڈونگ کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
تقریبا 20 سال سے جاپان میں مقیم ڈونگ شیاؤ لیانگ ایک ایسی کمپنی کے سربراہ ہیں جو غیر ملکیوں کے لئے پراپرٹی کرایے پر لینے میں مہارت رکھتی ہے۔
"لوِنگ سپورٹ" نامی ادارہ غیر ملکیوں کو اُن کی اپنی زبان میں مشاورت فراہم کرتا ہے۔ کرایے کے 10 سے 20 فیصد کے برابر فیس میں صارفین ضمانتی خدمات کے علاوہ اس سروس سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
ڈونگ کوریا سے تعلق رکھنے والی اپنی اہلیہ آئی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اُن کا گھر ڈونگ کے لئے ایک ایسی اہم جگہ ہے جہاں وہ آرام محسوس کر سکیں۔ گھر روز مرہ کی زندگی کی بنیاد ہے، اس بات پر ڈونگ مضبوط یقین رکھتے ہیں۔