اوئیتا پریفکچر میں زرعی زمین کے تحفظ کے لئے سرگرم: پال کرسٹی
جاپان کو اپنا نیا گھر منتخب کرنے والے افراد کی تعداد 2019 میں 28 لاکھ سے زائد کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وہ ملکی ​​ثقافت میں نیا رنگ بھرتے ہیں تاہم متعدد غیر ملکی یہاں سکونت اختیار کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرتے ہیں۔ اس بار ہم سیاحت کی صنعت سے وابستہ ایک غیر ملکی کا تعارف پیش کر رہے ہیں جو عالمی وبا سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ ہم اوئیتا پریفیکچر میں دیہی علاقوں کے سیاحتی دوروں کے ایک برطانوی نژاد منتظم سے ملنے جا رہے ہیں جو مقامی زراعت کے تحفظ کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
(یہ پروگرام اس سال ستمبر کی 8 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا)۔
پال کرسٹی اور اُن کا کنبہ۔ پال اوئیتا پریفیکچر میں ایک ٹریول ایجنسی چلا رہے ہیں۔
ایک خاتون چاول لگانے میں مدد کے لئے پال کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
پال ویران دھان میں چاول لگاتے ہوئے