مِیسو سُوپ
ہم جاپانی خوراک کا بنیادی جز میسو سُوپ بنائیں گے۔ جاپانی گھروں میں یہ سُوپ روز ہی بنایا جاتا ہے اور اسکے لیے کئی طرح کے اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس ترکیب میں، ہم یخنی بنانے کے لیے ہون بوشی یا خشک کی گئی بونیتو استعمال کرتے ہوئے آلو اور پیاز کے ساتھ یہ سُوپ تیار کریں گے۔