آج کے پروگرام میں ہم منتخب کر رہے ہیں سوشی،اور وہ بھی سوشی کیک بنانے کے لیے۔ یہ کیک ایسی ون ڈِش پارٹیوں کے لیے بے حد موزوں ہے جن میں دوست احباب اپنے اپنے بنائے ہوئے کھانوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رنگ برنگی سجاوٹ کو استعمال کرتے ہوئے سانچے میں ڈھلے ہوئے سوشی رائس کو ایک فینسی کیک کی شکل دیں گے۔
یہ پروگرام پہلی بار 22 دسمبر 2017 کو نشر ہوا تھا۔