تاتسُوتا آگے‘‘ گہرے تیل میں تلی جانے والی ایسی منفرد جاپانی ڈش ہے جس کے اجزاء کو تلنے سے پہلے سویا سوس لگا کر میرینیٹ کیا جاتا ہے اور پھر گہرے تیل میں تلنے کے لیے اِن پر پوٹیٹو اسٹارچ یعنی آلو کے نشاستے کی تہہ لگائی جاتی ہے۔ یہی اس ڈش کا خاص جُز ہے کہ اس کی سطح پر سفیدی مائل پاؤڈر کی تہہ سی ہوتی ہے۔ اس ترکیب میں ہم مرغی اور میکریل مچھلی کو استعمال کرتے ہوئے تاتسُوتا آگے بنائیں گے۔
یہ پروگرام پہلی بار 9 ستمبر 2016 کو نشر ہوا تھا۔