آکےنو کائےرُوکو کی خوفناک مختصر کہانی "لڑکیوں کی گپ شپ" چونکا دینے والے موڑ کے ساتھ شاندار داستان گوئی ہے جس میں روایتی جاپانی دستکاری "کوکیشی" شامل ہے۔ کوکیشی لکڑی کی گڑیا ہے جس کو سب سے پہلے شمال مشرقی جاپان میں پذیرائی ملی۔ "روایتی کوکیشی" کی گیارہ اقسام ہیں جنہیں روایتی طریقوں سے بنایا جاتا ہے اور ان میں مخصوص دلکش خصوصیات ہیں۔ آپ کو جاپان اور پوری دنیا میں کوکیشی کے بہت سے پرستار ملیں گے۔ مرکزی کردار کو، کوکیشی جمع کرنے کے شوقین ایک سی ای او کے انٹرویو کے دوران ایک معجزاتی گڑیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ یہ سحر انگیز کوکیشی کافی پرانی لیکن ابھی ابھی تراشی گئی گڑیا کی طرح دودھیا سفید جلد والی تھی۔ اور بظاہر گڑیا نے اس سے بات بھی کی۔ گڑیا حاصل کرنے کے بعد اس پر کیا مصیبت ٹوٹی؟
اس معجزاتی کوکیشی کی تخلیق کردہ البیلی اور تاریک دنیا میں خوش آمدید!