مطالعہ جاپان: "ایک گہری سانس لیں"، تحریر۔ تیراچی ہارُونا، تیسرا حصہ
چھوٹے دیہی قصبے میں مقیم ثانوی اسکول کی ایک طالبہ اپنی بڑی بہن کے پاس جاتی ہے جو فلیٹ میں اکیلی رہتی ہے۔ وہ اپنی بہن کو کرائے کی ویڈیو شاپ پر لے جاتی ہے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم کرائے پر لیتی ہے۔ وہ پہلی بار اُس کی آواز سنتی ہے۔ اُسے اداکار کی دنیا بھا جاتی ہے اور اداکار کے ملک کی ناولوں کی دیوانی ہو کر انجانی دنیا میں کھو جاتی ہے۔ اسکول میں اسکا محور اب بھی اپنی ذات رہتا ہے اور وہ خود کو الگ تھلگ رکھتی ہے، لیکن ایک روز کچھ غیر متوقع ہوتا ہے۔