چھوٹے سے قصبے میں آباد ثانوی اسکول کی ایک طالبہ خود اعتمادی سے عاری ہے۔ لوگ کیا کہیں گے کے خوف سے وہ اسکول یا گھر میں اپنی بات بیان کرنے سے قاصر ہے۔ وہ کہیں بھی خود کو سمو نہیں پاتی اور تنہائی کا شکار ہے۔ لیکن اسکے پاس ایک انعامی شے ہے۔ یہ ہے ایک مخصوص غیر ملکی اداکار کی فلم کے لیے پروموشنل ٹکٹ۔ ثانوی اسکول میں اسے اُس اداکار کی ایک فلم دیکھنے کو ملتی ہے اور اداکار کے تنہائی پسند و کسی قدر غمناک رکھ رکھاؤ کے سحر میں کھو جاتی ہے۔ بلاشبہ اسکی مذکورہ اداکار سے کبھی ملاقات تو نہیں ہونے جا رہی لیکن یہ کردار اسکی زندگی معمول پر لانے میں رفتہ رفتہ کارگر ثابت ہوتا ہے۔