تلاش رشتہ ڈریم ٹیم (دوسرا حصہ)، تحریر: ہیراگی سناکا
فومیکو، ایچیکو، سایا اور ایمی بچپن کی سہلیاں ہیں۔ وہ ڈیٹنگ گیم میں بھٹک رہی ہیں اور انہیں جیون ساتھی تلاش کرنے کے لیے ٹیم بنانے کا خیال سوجھتا ہے۔ ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ اپنی مہارت کے انفرادی شعبوں کو خوبصورت ایمی میں سمو کر اسے کامل خاتون کی طرح دکھائیں۔ جیون ساتھی کی متلاشی یہ ٹیم اپنی پہلی ڈیٹ کے لیے تیار ہے، لیکن ایک غیر متوقع صورتحال ان کی منتظر ہے۔

2013 میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرنے کے بعد سے، مصنفہ ہیراگی سَناکا نے خواتین مرکزی کرداروں پر مشتمل دل کو چھو لینے والے موڑ کی حامل بہت سی پُراسرار کہانیاں شائع کی ہیں۔ یہ دلکش مختصر کہانی شادی اور رومانس سے متعلق خواتین کی دوستی اور جدوجہد کے تانے بانے بڑی خوبصورتی سے بنتی ہے۔