مطالعہ جاپان: ’’ٹیلیفون دھوکہ اور فرنچ ٹوسٹ‘‘ پہلا حصہ
شوتا نامی نوجوان نوکری کھو دینے کے بعد مایوسی کا شکار ہے۔ اسے اتفاقاً پارک میں ایک اسمارٹ فون ملتا ہے جو ‘‘ماں‘‘ کے لیے فون نمبر دکھا رہا ہوتا ہے۔ وہ بغیر سوچے سمجھے نمبر ڈائل کر بیٹھتا ہے اور ’’یہ میں ہوں، پیسے بھیجیں‘‘ فون فراڈ کی تقلید کر ڈالتا ہے۔ اس طرح کے فراڈ میں مشکل میں پھنسا بیٹا ظاہر کر کے رقم بٹوری جاتی ہے۔