مطالعہ جاپان: دی ماسکڈ فیونرل (نقاب والی آخری رسومات): پانچواں حصہ
مستقبل قریب میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنا معمول بن چکا ہے۔ مرکزی کردار بیس سال بعد آبائی گاؤں واپس آتا ہے تاکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے والدین کی جائیداد فروخت کر سکے۔ آخری رسومات کے ہال کے صدر دروازے پر وہ مرنے والے کا نام دیکھتا ہے۔ یہ ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے اسکی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی رونما کی تھی۔ وہ شخص اُسے اذیتیں دیتا آیا تھا۔ ماضی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور اس پر غصے بھرے جذبات چھا جاتے ہیں۔ وہ اسی فرد کی اذیتوں کے سبب اپنا آبائی مقام چھوڑنے پر مجبور ہوا تھا۔ وہ، آخری رسومات کا ہال مقامی لوگوں سے بھرا دیکھتا ہے اور بدلہ لینے کا منصوبہ سوچتا ہے۔ منصوبے کے مطابق وہ تمام حاضرین کو ایسی آڈیو ریکارڈنگ بھیجے گا جس سے ثابت ہو جائے کہ اُسے اذیت دی گئی تھی۔ تو وہ اپنے منصوبے پر عمل کر ڈالتا ہے۔ آگے کیا ہوتا ہے؟
دی ماسکڈ فیونرل