مطالعہ جاپان: دی ماسکڈ فیونرل (نقاب والی آخری رسومات): تیسرا حصہ
مستقبل قریب میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنا معمول بن چکا ہے۔ مرکزی کردار بیس سال بعد آبائی گاؤں واپس آتا ہے تاکہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے والدین کی جائیداد فروخت کر سکے۔ اسے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرانے کے لیے ویکسین بھی لگوانی ہے اور اس کے لیے بھی پیسے درکار ہیں۔ چنانچہ وہ آخری رسومات میں کسی کی نمائندگی کرنے کا پیشہ عارضی طور پر اختیار کرتا ہے۔ آخری رسومات کے ہال کو جاتے ہوئے وہ بہت سے اپنے جیسے لوگ دیکھتا ہے جنہوں نے ماسک چڑھا رکھے ہیں۔ اس طرح کی عالمی وباؤں کے عنقریب آنے والے دور میں یہ بات عام ہو جاتی ہے۔ آخری رسومات کے ہال کے صدر دروازے پر وہ مرنے والے کا نام دیکھتا ہے۔ یہ ایسی شخصیت کا نام ہے جس نے اسکی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی رونما کی تھی۔ وہ حیران رہ جاتا ہے۔
دی ماسکڈ فیونرل