مطالعہ جاپان ۔ سورج: تیسرا حصہ
کاہارا کو درد دل کے سبب متبادل تکلیف کا سامنا ہے جو ڈاڑھ میں شدید درد کی شکل میں ہے۔ پراسرار کلینک کا ڈاکٹر کازاما بتاتا ہے کہ یہ متبادل درد اصل میں دل میں تکلیف کا نتیجہ ہے۔ وہ درد کی وجہ معلوم کرنے پر زور دیتا ہے اور کہتا ہے کہ جب تک اصل وجہ دور نہیں کی جاتی، درد نہیں جائے گا۔ کاہارا کو شک ہے کہ اسکی وجہ اسکا بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے جو بےوفائی کر رہا تھا اور اسے چھوڑ گیا ہے۔ وہ اپنے پسندیدہ بار کے بند ہو جانے، ہمسائے کے ناگوار شور شرابے اور اپنے باس کے ساتھ مسائل پر بھی غور کرتی ہے۔ شاید یہ ان تمام وجوہات کا مجموعی بوجھ تھا جس نے اُسے اس حال کو پہنچایا تھا۔ کیا کاہارا اصل وجہ معلوم کر کے اسکا سدباب کر پاتی ہے؟