مطالعہ جاپان ۔ سورج: دوسرا حصہ
جاپان میں ہنگامی حالت کے اعلان کی پہلی شب، کاہارا ڈاڑھ میں درد کی شدت سے تڑپ اٹھتی ہے۔ اسے کہیں بھی کسی دندان ساز سے اپائنٹمنٹ نہیں مل پاتی، اور بل آخر وہ ایسے پراسرار کلینک پہنچتی ہے جسکی نہ ویب سائٹ ہے، نہ ریویو اور نہ ہی کسی اور مریض کا نشان۔ کلینک کا ڈاکٹر کازاما بتاتا ہے کہ یہ متبادل درد اصل میں دل میں تکلیف کا نتیجہ ہے۔ وہ درد کی وجہ معلوم کرنے پر زور دیتا ہے اس لیے کاہارا اپنے جذبات پر دھیان دیتی ہے۔ اُسے شک ہے کہ اسکی وجہ اسکا بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے جو بےوفائی کر رہا تھا اور حال ہی میں اسے چھوڑ گیا ہے۔