مطالعہ جاپان: کبھی نہ دِکھے، تیسرا حصہ
ٹیکسی اسٹینڈ پر ملنے والے بظاہر شریف النفس انسان کی تجویز پر بارش میں ایتسورو کے اسکے ساتھ چلنے کے دوران وہ شخص اپنے کتے کے بارے میں ایک عجیب کہانی کا آغاز کرتا ہے۔ کتے کا نام سِکس تھا اور ایک دن اس نے بغیر سوچے سمجھے ایک نوجوان خاتون کا پیچھا شروع کر دیا۔ اس کہانی میں اُس خاتون کو سِکس کے بارے میں ایک جیسے خواب آ رہے تھے۔ لیکن اب اس نے پہلی بار سِکس کو حقیقی طور پر دیکھا تھا۔ خواب میں اسے سِکس سے انسیت ہو گئی تھی لیکن وہ فوراً ہی مر گیا تھا۔ ایتسورو کو اس خوفناک کہانی میں دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔ اسے یہ صرف ایک عجیب کہانی محسوس ہوتی ہے لیکن پتا چلتا ہے کہ کہانی میں کچھ اور بھی ہے۔ ایتسورو پر اس قدر خوف کیوں طاری ہے اور آخر اس بزرگ انسان کی اصلیت کیا ہے۔