مطالعہ جاپان - ابو کی پیٹھ پر سوار ہو کر آتشبازی دیکھی: تیسرا حصہ
اس پروگرام میں مختصر جاپانی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اس بار جو کہانی پیش کی جا رہی ہے اسکا عنوان ہے، ’’ابو کی پیٹھ پر سوار ہو کر آتشبازی دیکھی‘‘، تیسرا حصہ۔ یہ موری ہیرومی کی تخلیق ہے۔ وہ مشہور نغمہ نگار بھی ہیں اور اب تک سات سو سے زیادہ گیت لکھ چکے ہیں۔ ان میں سے کئی بہت کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک موسم گرما میں، حال ہی میں طلاق پانے والی خاتون اپنی بچی کے ساتھ کھینچ گاڑی میں والدین سے ملنے پہنچ جاتی ہے۔ وہ والدین سے بچی کی دیکھ بھال کا کہتی ہے۔ اس طرح سے یہ گھریلو کہانی شروع ہوتی ہے۔ یہ ہمسایہ فیملی کی کہانی ہے جس میں آتشبازی سمیت موسم گرما کی سبھی رعنائیاں موجود ہیں۔