کھوج مزیدار ٹوکیو کی، کوننیاکُو
ہمارا پروگرام ’کھوج مزیدار ٹوکیو کی‘، تسوکیجی اور اسکی جگہ لینے والی تویوسو منڈی سمیت شہر کے بازاروں میں پائے جانے والی وسیع پیمانے کی  غذائی اشیا کا تعارف پیش کرتا ہے۔ اس بار ہم کوننیاکُو کا جائزہ لے رہے ہیں جو کوننیاکُو آلو سے تیار کی جاتی ہے اور کئی جاپانی کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اسے ہلکی  آنچ پر بھی پکایا جا سکتا ہے اور تلا بھی جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو گنما پریفیکچر لے جائیں گے جو جاپان میں اسکی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ ہم کوننیاکُو کے پکوانوں سے آپکو متعارف کرائیں گے۔ (یہ پروگرام 20 دسمبر 2019 کو نشر کیا جا چکا ہے)
کوننیاکُو ربڑ جیسی ساخت کے سبب معروف ہے۔
جب کوننیاکُو آلو ایک کلوگرام سے زیادہ وزنی ہو جاتے ہیں تو انہیں منڈی روانہ کیا جا سکتا ہے۔
این ایچ کے ورلڈ جاپان کی رپورٹر جینی اولسن کوننیاکُو بنانے کی کوشش میں مصروف۔
کوننیاکُو اور اخروٹ گورگونزولا ساس کے ساتھ